Загрузка...

کیا ڈپریشن کسی علاج کے بغیر بھی ختم ہو سکتا ہے؟

(ڈاکٹر سید احمر ایم آر سی سائیک، کنسلٹنٹ سائیکائٹرسٹ، نیوزی لینڈ)

ہلکے درجے کے ڈپریشن کے علاج کے لئے دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔بلکہ لوگ خود ایسے کئی کام کر سکتے ہیں جن سے ان کا ڈپریشن ختم ہو جائے، مثلاً باقاعدگی سے ورزش کرنا، اپنی نیند اور کھانے کا خیال رکھنا، مصروف رہنا، اچھے دوستوں سے ملتے جلتے رہنا۔ جو لوگ ایسا کر سکیں انہیں آئندہ کے لیے اطمینان اور اپنے اوپر اعتماد ہو جاتا ہے کہ آئندہ بھی کبھی ان کو اداسی ہوئی تو وہ خود اس کا مقابلہ کر سکیں گے۔

جن لوگوں کا ڈپریشن درمیانے درجے کا ہو ان میں اینٹی ڈپریسنٹ دوا اور سی بی ٹی برابر موثر ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کا ڈپریشن شدید درجے کا ہو ان میں پہلے اینٹی ڈپریسنٹ دوا دینا ضروری ہوتا ہے۔ بعض دفعہ ای سی ٹی کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔

Видео کیا ڈپریشن کسی علاج کے بغیر بھی ختم ہو سکتا ہے؟ канала Dr Syed Ahmer - Psychiatrist
Страницу в закладки Мои закладки
Все заметки Новая заметка Страницу в заметки