Загрузка страницы

Austism Hafiz Quran || Mahfel TV Show Iran 2025 |3 بر نامج محفل القرآن

Austism Hafiz Quran || Mahfel TV Show Program Iran 2025

آٹزم (بیماری ) سے شکار حافظ قرآن نوجوان کی حیرت انگیز صلاحیت:
خدا کا ایک عظیم معجزہ "حافظ قرآن امیر علی"
جب اس بچے کو دیکھا گیا، تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
ایک ایسی دنیا میں جہاں الفاظ سنائی نہیں دیتے اور آوازیں بے
معنی ہو جاتی ہیں، امیر علی، جو نہ سن سکتا ہے اور نہ بول سکتا ہے، اللہ کے ایک عظیم معجزے کی زندہ مثال بن گیا ہے۔ وہ ایک آٹزم کا شکار بچہ ہے، لیکن اس کی ذہانت اور روحانی تعلق نے اسے ایک غیر معمولی تحفہ عطا کیا—پورے قرآن پاک کو حفظ کرنے کا اعزاز۔

امیر علی دنیا کی آوازوں کو نہیں سن سکتا، لیکن جب قرآن پاک کی آیات پڑھی جاتی ہیں، تو وہ انہیں سن لیتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، اگر کوئی بھی قرآن کریم کی کوئی بھی آیت تلاوت کرے، تو وہ چند سیکنڈز میں اس آیت کو قرآن میں تلاش کر لیتا ہے۔ گویا یہ مقدس الفاظ اس کے دل پر نقش ہو چکے ہیں۔

بولنےاور سننے کی معذوری کے باوجود، امیر علی کی قرآن سے محبت اور حیران کن یادداشت ایک عظیم معجزہ ہے اور اس کی زندگی کا سب سے بڑا خزانہ ہے۔ بغیر کسی زبان کے، بغیر کوئی لفظ کہے، وہ قرآن کے صفحات پر اپنی انگلیاں پھیرتا ہے، اور وہی آیت ڈھونڈ نکالتا ہے جو سننے والے نے تلاوت کی ہو۔ یہ صلاحیت ایک الہی معجزہ ہے، جو اللہ کی خاص رحمت کا مظہر ہے۔

امیر علی صرف ایک عام بچہ نہیں، بلکہ اللہ کے معجزات کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ اس کی کہانی یقین، صبر اور روحانی تعلق کا ایک خوبصورت نمونہ ہے، جو ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ کے کلام میں وہ طاقت ہے جو سننے اور بولنے کی حدوں کو بھی پار کر سکتی ہے۔
#autismo #autistichafizquran #mahfeltvshow #autista #autismstory
#mahfeltvshowiran
#mahfiltv #bestramazanprogram
##austism #hafizquran
#autismawareness

Видео Austism Hafiz Quran || Mahfel TV Show Iran 2025 |3 بر نامج محفل القرآن канала Irfan Shigri
Страницу в закладки Мои закладки
Все заметки Новая заметка Страницу в заметки