Загрузка...

حجر اسود کو چومنے کا طریقہ Hajre Aswad ko Choomne ka Tarika, istilam, Bosa | By Mufti Rashid Anwar

Hajre Aswad ko Choomne ka Tarika (istilam ka tarika)
हजरे अस्वद को चूमने का तरीका (इसतिलाम का तरीका)
حجر اسود کو چومنے کا طریقہ (استلام کا طریقہ)

Mufti Rashid Anwar Bulandshahri Resident Dubai united arab emirates
مفتی راشدانوار بلند شہری مقیم دبی متحدہ عرب امارات

حجر اسود کے استلام کے باے میں کچھ ؛ میںاس لئے بتانا چاہتاہوں، کیونکہ طواف کرتے وقت سب سے زیادہ رش اور ہجوم حجر اسود کے پاس ہی ہوتاہے، کیونکہ لوگ وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں، اور بعض لوگ تین تین دفعہ استلام کررہے ہوتے ہیں، جس سے پیچھے والوں کو دقت ہوتی ہے، اور رش بھی بڑھ جاتا ہے، طواف کے ہر چکر میں استلام صرف ایک دفعہ کرکے فوراً آگے بڑھ جانا یہ ہی سنت ہے۔ اور رش کی وجہ سے دور ہی سے اشارہ سے استلام کرنا چاہئے، اور وہیں سے فوراً دوسرا چکر شروع کر دینا چاہئے، اور یہ بات یاد رکھیں کہ حجر اسود کو ہاتھ لگانا اور چومنا؛ اُس وقت سنت ہے جب کسی کو تکلیف نہ ہو، کسی مسلمان کو سنت کی وجہ سے تکلیف دینا یہ حرام ہے، اس لیے دھکے دیکر حجر اسود کوچومنا جائز نہیںہے ،
دور سے کیسے استلام کیا جاتاہے میں اس ترتیب بتاتاہوں: حجر اسود کی طرف منہ کر کے دونوں ہاتھ اپنے چہرے تک اٹھائے، ہتھیلی کا اندرونی حصہ حجر اسود کی طرف ہو، ہاتھ اٹھا کر یہ پڑھے:
اَللّٰہُ اَکْبَرْ لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ۔پھر اپنی ہتھیلیوں کو چوم لے، یہ حجر اسود کا استلام ہوتاہے،
استلام کے لیے بہت اوپر تک ہاتھ اٹھانا ؛ یہ بھی ٹھیک نہیں ہے، خصوصاً عورتوں کو نہیں اٹھانا چاہئے، صرف اپنے چہرے تک ہاتھ اٹھائیں، اور بغیر آواز کے آہستہ سے اپنی ہتھیلی کو چوم لیں، یعنی ہاتھ کو چومتے وقت آواز نہ نکلے، بغیر آواز کے چومے، ہر چکر حجر اسود سے شروع ہو کر اسی پر ختم ہو گا،اور جب سات چکر پورے ہو جائیں ؛ پوراطواف ہوجائے، پھرآخر میں بھی آٹھویں بار استلام کرے،
بعض مرد اور عورتیں استلام بھول کر آگے نکل جاتے ہیں ، اور اُسی بھیڑ اور رش میں الٹا واپس چل کر آتے ہیں، اور استلام کرکے پھر واپس پلٹتے ہیں، جس کی وجہ سے طواف کرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے، اس لئے حضراتِ علمائے کرام نے لکھا ہے کہ : اگراستلام کسی عذر کی بنا پر؛ یا بھول جانے کی وجہ سے؛ یا نہ جاننے کی وجہ سے رہ جائے؛ تو کوئی حرج نہیں، طواف ہو جائیگا، اس لئے کہ یہ سنت ہے، واجب نہیں ، بغیر اس کےطواف ادا ہو جائیگا، بعد میں اس کو لوٹانے کی ؛ یا رش میں واپس پلٹنے کی ضرورت نہیںہے۔
اب اگر کسی نے بالکل بھی استلام نہیں کیا، تو اس سے ثواب میں کمی واقع ہوگی، البتہ طواف صحیح ہو جائے گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو علم حاصل کرنے کی ، اور سیکھ کر صحیح عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
#راشدانواربلندشہری# راشدانوار حجر اسود کا چومنا اور ہاتھ لگانا اور استلام کا طریقہ,
hajr e aswad, hajre aswad ka bosa,hajar e aswad ka pathar,hajr e aswad ka bosa lene ka tarika,hajre aswad ko chumne ka tarika,khwab mein hajr e aswad dekhna,hajr e aswad ka bosa lena,hajr e aswad ka bosa,hajr e aswad ka waqia,hajr e aswad ko choomna، #islam #musalman
#muftirashid #muftirashidanwar #muftirashidbulandshahri #muftirashidanwaar #mufti #muftirashidkamalpuri #muftirashidanwar #muftirashidanwarbulanshahri 100 % #madarsakamalpur #madarsaimdadulislam #madarsaimdadulislamkamalpur #madarsaimdadulislambulandshahar #madarsabulandshahar #imdadulislambulandshahar Mufti bulandshahri Mufti aligarhi Mufti meeruthi Mufti agrawi Mufti budauni Mufti saharanpuri Mufti dehlawi Mufti deobandi

Видео حجر اسود کو چومنے کا طریقہ Hajre Aswad ko Choomne ka Tarika, istilam, Bosa | By Mufti Rashid Anwar канала Mufti Rashid Anwar مفتی راشد انوار
Страницу в закладки Мои закладки
Все заметки Новая заметка Страницу в заметки