Загрузка...

اللہ پاک خیر کرے شہزادہ

*🌼اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌼*

*آج بھی قرآن مسجدوں، مقبرون خوشی، غمی، ماتم، افتتاح اور نماز میں بغیر کسی زیر زبر کے فرق کے پڑھا جاتا ہے لیکن سب کچھ بے اثر ہے کیوں؟صرف اس لیے کہ ہم نے قرآن کو بلا سمجھے پڑھنے کی عادت بنالی ہے اور یہ اعتقاد پختہ کر رکھا ہے کہ اس کو سمجھو یا نہ سمجھو بس پڑھو اور ہر حرف کی دس دس نیکیاں اکٹھی کرتے رہو `یاد رکھو نیکیاں الفاظوں اور حروفوں میں نہیں نیکیاں سمجھنے اور عمل کرنے میں ہے` قرآن میں ابلیس اور شیطان کے الفاظ بھی موجود ہیں اگر نیکیاں حروف اور لفظوں میں پنہاں ہے تو ابلیس اور شیطان کے لفظوں میں نیکیاں کہاں ہیں.*

*مسلمانوں کی تباہی کا اصل ذمہ دار وہ استاد ہے جس نے قرآن کی ان آیات کا ذکر نہیں کیا جن میں کائنات کا ذکر ہے بلکہ ان آیات کا ذکر کیا ہے جن میں کرامات کا ذکر ہے اور پھر کرامات کو ہی لوگوں نے سینے سے لگا لیا اور سمجھ لیا کہ یہی قرآن ہے اس کا اثر یہ ہوا کہ مسلمان ہر کام کی تکمیل غیب سے سمجھنے کے عادی ہو گئے اور پھر اس غیب نے ایسا نشہ دیا کہ لوگ تلاش و تحقیق، تجربہ اور مشاہدہ، اجتہادی فکر، نامعلوم کو معلوم کرنے کی جستجو بے کار سمجھنے لگے ان کو توکل اور مقدر کا ایسا ٹنکچر دے دیا گیا کہ یہ لوگ صدیوں تک خواب غفلت سے بیدار نہ ہو سکے ان کو تقلید کا ایسا درس دے دیا گیا کہ یہ اس دلدل میں ایسے پھنسے کہ وہ آج تک نیچے سے نیچے ہی دھستے چلے گئے اور اگر کسی روشن خیال مسلمان نے ان کو جگانے کی کوشش بھی کی تو وہ فتویٰ ساز فیکٹریوں کے بموں کا نشانہ بن گیا.*

*(مزید آئیندہ کی پوسٹ میں)*

*ان شاء اللہ* 😊🤍🌸💫

Видео اللہ پاک خیر کرے شہزادہ канала Islam official rashid
Страницу в закладки Мои закладки
Все заметки Новая заметка Страницу в заметки