Загрузка...

Info Secretary PMA-D M Hussain Shaikh Addressing At Karachi Press Club Against INDIAN Government

خطاب: محمد حسین شیخ صاحب
(مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاک مسلم الائنس دیوان)
کراچی (پ ر) پاک مسلم الائنس دیوان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلا ف کراچی پریس کلب میں زبردست عوامی احتجاج، بنگلہ زبان بولنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی حکومت کی جانب سے کی جانے والی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر پاک مسلم الائنس دیوان کی مرکزی قیادت نے احتجاج میں موجود شہریوں سے خطاب بھی کیا،
پاک مسلم الائنس دیوان کے قائد و چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پہلگام کا واقعہ انتہا پسند مودی حکومت کارچایا ہوا ڈرامہ ہے مودی حکومت کا مقصد خطے کے امن کو تباہ کرنا اور پاکستان کو بدنام کرنا ہے اس مین دو رائے نہیں کہ بھارت کا جارحانہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریحاََ خلاف ورزی ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرسکتے مودی کی انتہاپسندانہ پالیسی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتی برادری غیر محفوظ ہے، پاک مسلم الائنس دیوان کے صدر علاؤالدین لطیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے مودی اسرائیل کے ساتھ ملکر مسلمانوں کی نسل کشی کے خواہشمند ہے پہلگام کا واقعہ کی ڈرامہ بازی ہے اگر بھارت نے پاکستان کی جانب میلی آنکھوں سے دیکھنے کی جسارت کی تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی پاک مسلم الائنس دیوان کے بائب صدر علامہ عارف کمال نعیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین ہماری ماں ہیں اس کی حفاظت کے لئے جان مال سب قربان کردینگے پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمانی فریضہ ہے، پاک مسلم الائنس دیوان کے سیکریٹری جنرل مولانا شبیر احمد پولانی کا کہنا تھاکہ پاکستانی قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے متحد ہے اورہمیں اپنی افواج پرمکمل اعتماد ہے افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لئے تیار ہے احتجاجی مظاہرہ سے پاک مسلم الائنس دیوان کے چیف آرگنائزر مفتی محی الدین احمد منصوری،سیکریٹری اطلاعات محمد حسین شیخ،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر محمد امین خان، یوتھ ونگ کے صدر محمد کمال،یوتھ ونگ کے سیکریٹری جنرل حافظ جمال حسین الیاس اور دیگر مقررین نے ولولہ انگیز خطاب کیا،
احتجاج میں پاک مسلم الائنس دیوان کے سینئر رہنما مولانا عبدالحافظ صراف،سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رفیق،ڈپٹی چیف آرگنائزر مولانا محمد اسلام،پبلک ایڈ کمیٹی کے سینئر نائب صدر محمد شاہ عالم،یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدرمحمد منیر عثمان، ڈپٹی سیکریٹی اطلاعات مہدی الزمان قاضی،ضلع وسطی کے صدر محمد سلمان،ضلع غربی کے صدر دودومیاں بھائی، ضلع تیسر ٹاؤن کے سینئر نائب صدر ناصر داد، ضلع کیماڑی کے صدر محمد عالم، ضلع شرقی کے سینئر ذمہ داران محمدناصر، جشیم الدین، صدر یوتھ ونگ ضلع شرقی محمد شعیب علی،ضلع کورنگی کے سینئر رہنما میر قاسم،سلیم اللہ جیالا، گلشن اقبال کے صدر مولانا محمد فیصل،سیکریٹی جنرل عبدالحنان،یوتھ اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران امام حسین ہمدم، محمد اسحاق راہی انور جونٹی کاشف، ہلال،طالب حسین اپنے کارکنوں کے ساتھ قافلوں کی شکل میں احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی،
احتجاجی مظاہرہ میں بچوں اور خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں افواج پاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے، افواج پاکستان کی حمایت میں نوجوانو ں کی فلک شگاف نعروں سماں باندھے رکھا،نوجوانوں احتجاج کے اختتام میں شرکاء کے مودی کا پتلا، بھارتی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کی۔
شعبہ نشرواشاعت
پاک مسلم الائنس دیوان

Видео Info Secretary PMA-D M Hussain Shaikh Addressing At Karachi Press Club Against INDIAN Government канала Bachoo Abdul Qadir Dewan PMA-D
Яндекс.Метрика
Все заметки Новая заметка Страницу в заметки
Страницу в закладки Мои закладки
На информационно-развлекательном портале SALDA.WS применяются cookie-файлы. Нажимая кнопку Принять, вы подтверждаете свое согласие на их использование.
О CookiesНапомнить позжеПринять