Haider Ali interview at PSL 6 in Karachi #PSL6
Haider Ali-Interview #psl6 #hblpsl #haiderali
حیدر علی اور ردر فورڈ کی دھواں دھار بلے بازی نے کوئٹہ سے فتح چھین لی
کراچی،26 فروری 2021ء:
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔
پشاور زلمی نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور کیربیئن پاور ہٹر ردر فورڈکی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت 199 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پشاور زلمی کی ایونٹ میں مسلسل یہ دوسری کامیابی ہے۔پشاور زلمی کے حیدر علی کوبرق رفتار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی ابتدائی دو وکٹیں 27 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، اس وقت پشاور زلمی کی اننگز کے ابتدائی 4 اوورز بھی گزرچکے تھے۔ کامران اکمل 3 اور ٹام کوہلر کیڈمور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے پہلے اوپنر امام الحق اور پھر تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک کے ہمراہ 52، 52 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ کو دلچسپ بنایا۔ حیدر علی نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں پر مشتمل 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا۔
اوپنر امام الحق 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 41 رنز بناکر زاہد محمود جبکہ3 چھکوں اور 1 چوکے کی بدولت 34 رنز بنانے والے آلراؤنڈر شعیب ملک آسٹریلیا کے بین کٹنگ کا شکار بنے۔
اس موقع پر پشاور زلمی کوجیت کے لیے 25 گیندوں پر 54 رنز درکار تھے۔ ایسے میں کیرئبین پاور ہٹر ردر فورڈ اور وہاب ریاض نے چھکوں کی برسات کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ردر فورڈ نےدباؤ میں 4 جبکہ وہاب ریاض نے 2 چھکے لگائے۔
پشاور زلمی کو میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے چھ رنز درکار تھے۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین نےاس اوور کی پہلی دو گیندوں پر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوا کر میچ میں سنسنی پھیلائی مگر شائد اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ردر فورڈ 18 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔وہاب ریاض 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ثاقب محمود کوئی رن نہ بناسکے۔
کوئٹہ کے ڈیل اسٹین نے 2جبکہ بین کٹنگ، زاہد محمود، محمد حسنین اور عثمان شنواری نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کا ٹاپ آرڈر پاؤر پلے کا بھرپور فائدہ نہ اٹھاسکا اور ابتدائی 6 اوورز میں صرف 42 رنز ہی بناسکا۔ یہاں تک کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی پہلی نصف سنچری بھی 42 گیندوں پر بنی۔ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر صائم ایوب 21اور کیمرون ڈیلپورٹ2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تاہم کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالتے ہی رنز بنانے کی رفتار تیز کردی۔ انہوں نےپہلے فاف ڈوپلیسی اور پھر اعظم خان کے ہمراہ لمبی پارٹنرشپس قائم کیں۔ انہوں نے تیسری اور چوتھی وکٹ کے لیے بالترتیب 40 اور 105 رنز کی شراکت داری قائم کیں۔
سرفراز احمد نے 40 گیندوں پر 12 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 202 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 81 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کی ایونٹ کے رواں ایڈیشن میں پہلی نصف سنچری ہے۔
دوسری طرف نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے 26 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاف ڈوپلیسی نے 142 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 37 رنز بنائے۔
مضبوط پوزیشن کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے لیے 200 کا ہندسہ عبور کرنا ممکن نہ ہوسکا۔ان کے پاور ہٹر بین کٹنگ اور آلراؤنڈر محمد نواز بالترتیب بغیر کوئی رن بنائے اور 2 اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔دونوں کو ثاقب محمود نے آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر ثاقب محمود نے 3 جبکہ وہاب ریاض نے 2 اور محمد عمران نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Видео Haider Ali interview at PSL 6 in Karachi #PSL6 канала faisalsatti

Показать
Комментарии отсутствуют
Информация о видео
Другие видео канала
![#babrazam #ICCT20 آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان](https://i.ytimg.com/vi/ukO1nZ5uJPY/default.jpg)
![Babar Azam and Mohammad Rizwan reveal secrets behind their prolific partnership #pakvswi #babarazam](https://i.ytimg.com/vi/5Ey-RViRzaI/default.jpg)
![Shaheen Shah Afridi press conference in Lahore #PAKvsAUS #shaheenshahafridi @shaheenshahafridi3437](https://i.ytimg.com/vi/5LI8FWuaiM0/default.jpg)
![Why do Pakistan Cricket team players bring flags during training? #t20worldcup #flag #babarazam #ICC](https://i.ytimg.com/vi/rbmvagMOTRU/default.jpg)
![World XI players arrive at the Allama Iqbal Airport in Lahore](https://i.ytimg.com/vi/4G1yo_To5qg/default.jpg)
![Pakistan cricket team traininng today | Semifinal PAKISTAN vs AUSTRALIA #PakvsAus #t20worldcup #icc](https://i.ytimg.com/vi/JY-KxWZiyK0/default.jpg)
![PAK vs NZ | Devon Conway's Press Conference | Pakistan vs New Zealand#pakvnz #devonconway #Cricket](https://i.ytimg.com/vi/lAr2HRpGEGg/default.jpg)
![Indian Cricket Coach Ravi Shastri post match press conference #ViratKohli #RaviShastri #t20worldcup](https://i.ytimg.com/vi/Xwv-NAbI1mw/default.jpg)
![England Captain Eoin Morgan said Why England lose #ENGvsNZ #t20worldcup #england #newzealand #ICC](https://i.ytimg.com/vi/8jXebnjbspo/default.jpg)
![Why is Babar Azam out of form in Asia Cup 2022 Final](https://i.ytimg.com/vi/dV656DVS2V0/default.jpg)
![Pantene Hum Bridal Couture Week 2022| Day 2| Naila’s Haute Couture #PHBCW22 #bcw #NailasHauteCouture](https://i.ytimg.com/vi/GYbSjyCplXE/default.jpg)
![Chris Gayle return home from #PSL6](https://i.ytimg.com/vi/D3FcAB_jDP0/default.jpg)
![Pakistan name squad for ICC Men's T20 World Cup 2022 #babarazam #t20worldcup #icc #cricket](https://i.ytimg.com/vi/B_62KyUWkps/default.jpg)
![Pakistan Cricket Team All Rounder Asif Ali interview #asifali #PAKvsSA #cricket #faisalsatti](https://i.ytimg.com/vi/u-Lx8dN4DLE/default.jpg)
![Babar Azam speaks to media in Lahore | Pakistan vs West Indies ODI Series 2022 #babarazam #PAKvsWI](https://i.ytimg.com/vi/Hs2iGgmaxk4/default.jpg)
![England qualify for last four despite defeat South Africa | Eoin Morgan #ENGvSA #EnglandCricket](https://i.ytimg.com/vi/_R9CjcNI-F8/default.jpg)
![Pantene HUM Bridal Couture Week | Shahid Afridi collection Zalaan #ShahidAfridi #ammarkhan #HBCW22](https://i.ytimg.com/vi/khNJimUzDfo/default.jpg)
![Pakistan Cricket team Vice Captain Muhammad Rizwan media talk at lahore #muhammadrizwan #pakvswi](https://i.ytimg.com/vi/of-mmGSJc3M/default.jpg)
![Babar Azam's Press Conference After PAK vs NZ #NZvPAK Match #babarazam𓃵 #cricket24](https://i.ytimg.com/vi/QOYiV7VojtQ/default.jpg)
![Pakistan Cricket team training session at the Supersport Park in Centurion South Africa #PAKvsSA](https://i.ytimg.com/vi/dHDUsdNbWbU/default.jpg)
![Babar Azam Exclusive media talk | Pakistan vs South Africa ODI,s series #SAvsPAK #babarazam](https://i.ytimg.com/vi/i18TsDBfCYU/default.jpg)