Загрузка...

"Drap CEO Visits Surgical Association SIMAP Discusses Industry Issues And Reforms"

"Drap CEO visits Surgical Association headquarters, discusses industry issues and reforms"
#surgical #drap #industrial #industry #issues#ceo #insights #healthcare #leadership#healthcare #reforms#simple #simap#pakistan #sialkot #pti #ikan #pmln #maryamnawaz #sialkotupdateofficial #syedshahidikram

سی ای او ڈریپ کا سرجیکل ایسوسی ایشن کا دورہ، صنعت کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

سیالکوٹ (سیالکوٹ اپڈیٹ افیشل) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے گزشتہ روز سرجیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کےچئیرمین زیشان طارق گروپ لیڈر یوسف حسن باجوہ۔عبدالمومن۔راجہ ثاقب اشفاق۔حسیب بھٹی ۔انجنیر فیضان الحق مرزا قیصر ڈھونڈی سمیت، اور صنعت سے وابستہ نمایاں شخصیات نے ان کا خیرمقدم کیا۔

دورے کے دوران سی سی او ڈریپ کو سیالکوٹ کی عالمی معیار کی سرجیکل انڈسٹری، اس کی برآمدات اور جدید پیداواری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صنعت کو درپیش مسائل، برآمدی عمل میں حائل رکاوٹوں، ایم ڈی آر کے نفاذ، اور ریگولیٹری معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

سی ای او ڈریپ نے صنعت کی ملکی معیشت میں اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرجیکل سیکٹر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، اور ڈریپ صنعت کے استحکام اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صنعت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل
کیا جائے گا اور عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اجلاس میں باہمی تعاون بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Видео "Drap CEO Visits Surgical Association SIMAP Discusses Industry Issues And Reforms" канала Sialkot update (Official)
Яндекс.Метрика
Все заметки Новая заметка Страницу в заметки
Страницу в закладки Мои закладки
На информационно-развлекательном портале SALDA.WS применяются cookie-файлы. Нажимая кнопку Принять, вы подтверждаете свое согласие на их использование.
О CookiesНапомнить позжеПринять