Загрузка страницы

KALME KE RANG AUR SHASH JAHAAT KA MUKHTASAR KHULASA - BAYAAN BY SARKAR MAROOF PEER

HAZRAT MAROOF PEER
CONTACT NO : +91 99679 85702
WHATSAPP : +91 99679 85702

KALME KE RANG AUR SHASH JAHAAT KA MUKHTASAR KHULASA
BAYAAN BY SARKAR MAROOF PEER

کلمے کے رنگ اور شش جہات کا مختصر خلاصہ
بیان :- حضرت خواجہ صوفی شیخ محمد فاروق شاہ قادری چشتی عادل فہمی نوازی معروف پیر مد ظلہ العالی

Surat No 2 : Ayat No 138

صِبللّٰہِ ۚ وَ مَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبۡغَۃً ۫ وَّ نَحۡنُ لَہٗ عٰبِدُوۡنَ
۔ ( کہہ دو: ہم ) اللہ کے رنگ ( میں رنگے گئے ہیں ) اور کس کا رنگ اللہ کے رنگ سے بہتر ہے اور ہم تو اسی کے عبادت گزار ہیں

حضرت میرحیات رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔
سر ِ مولا مصطفےٰ جو لائے ہیں
خاصگان سینہ بہ سینہ پائے ہیں

انہیں خاصان خاص کے لیے اشاراة کچھ تعلیم ملاحظہ ہوں ہوش وگوش سنے
🌹کلمے کی پہلی تجلی"لا" ہیں 🌹

اس کا رنگ کالا ہے مقام نفس ہے کیونکہ اس میں ظلمت بھری ہوئی ہے
اسی وجہ سے روح قالب میں مقام نہیں کرپا رہی تھی اس لئے سیدنا آدم السلام کی پیشانی پر نور محمدی کو رکھا گیا اور اس کی تعظیم کے لیے سیدنا آدم السلام کو سجدہ کرایا گیا

زبان حال سے کہتے تھے آدم
جسے سجدہ ہوا ہے میں نہیں ہوں ہو

وہ سجدہ نور والا نور کو تھا راز کیا معروف
اسی یک فکر میں نو ماہ بڑے آرام سے نکلیں

نفس کو اسی لئے موت ہے کیونکہ اس میں شیطان مقام کیے ہوئے ہیں قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ
اس کا عناصر آگ ھے آگ کا گھر پتّہ ہے اس کا دروازہ کان ہے کان کے پانی کا مزہ کڑوہ ہے۔
اور شیطان بھی آگ سے پیدا ہوا ہے آگ جب سب جلا کے رکھ کر دیتی ہے تو ہر طرف کالا رنگ نظر آنے لگتا ہے۔ گناہوں کو بھی سیاہ رنگ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
نفس کی صفت منگتا پن ہے۔ نفس ہمیشہ لاکا ہی کلمہ پڑتا ہے۔
اس وجود کا نفس ۔ نفس امارہ ہے اسکا عمل غیر دیکھنا، غیر بولنا ، غیر سننا ، مغروری ، تکبر ی، انانیت، غیبت ،حرص ، بخیلی ، لالچ ، حرام ، شرک، کفر

نفس کا اندھیرا ذکر الہی تصور شیخ فہم مرشد سے ہی دور ہوتا ہے

اس کا عالم ۔ عالمِ ناسوت ہے۔
عالم ناسوت اسی عالمِ ظاہر کو کہتے ہیں۔ جس میں ہم اور تم موجود ہیں ۔
اسے ﻋﺎﻟﻢ ﺣﯿﻮﺍﻧﺎﺕ بھی کہا جاتا ہے ﮨﮯ ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻓﻌﻞ ﺣﻮﺍﺱ ﺧﻤﺴﮧ ﺳﮯ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﯿﻨﺎ ﺳﻮﻧﺎ ﺳﻮﻧﮕﮭﻨﺎ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﺳﻨﻨﺎ ۔ ﺟﺐ ﺳﺎﻟﮏ ﺭﯾﺎﺿﺖ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻋﺎﻟﻢ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻋﺎﻟﻢ ﻣﻠﮑﻮﺕ ﮐﯽ ﺭﺍﮪ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ

اس کا لباس شریعت ہے ۔

اس کا وجود واجب الوجود ہے

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷

🌷کلمے کی دوسری تجلی "الہ" ہے

اس کا رنگ سفید ہے اس کا مقام قلب ہے یہ حضرت آدم کے بائیں جانب ہیں۔

اس کا عناصر نور ہے اس کا گھر خیال ہے اس کا دروازہ دل و جان ہے

قلب کی صفت بوجھتا پن ہے
اس وجود کا نفس۔ نفس لوامہ ہے

نفس لوامہ کا عمل خدا کے دوستوں سے ملنا، خدا کی تلاش کرنا ، اچھے کام کرنا ، اچھی صحبت میں رہنا، اچھی خصلت اختیار کرنا وغیرہ

اس وجود کا ذکر ۔ ذکر قلبی ہے

اس کا عالم ۔ عالمِ ملکوت ہے

ﻋﺎﻟﻢ ﻣﻠﮑﻮﺕ ﯾﮧ ﻋﺎﻟﻢ۔ ﻋﺎﻟﻢ ﻓﺮﺷﺘﮕﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻓﻌﻞ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﺗﮩﻠﯿﻞ ﻗﯿﺎﻡ ﺭﮐﻮﻉ ﺍﻭﺭ ﺳﺠﻮﺩ ﮨﮯ ۔ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻋﺎﻟﻢ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻋﺎﻟﻢ ﺟﺒﺮﻭﺕ ﻣﯿﮟ ﭼﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
اس وجود کا فرشتہ جبرائیل ہیں
اس کا لباس طریقت ہے
اس کا وجود ممکن الوجود ہے

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷

کلمے کی تیسری تجلی الا اللہ ہے
الا اللہ کارنگ ہرا ہے ہرا رنگ حیات کی نشانی ہیں ۔ اس کا مقام روح میں ہے اسی لئے گنبد خضرا ارواحوں کا مرکز ہے۔ حضرت سیدنا آدم علیہ السلام ابو البشر ہے تو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابولاروح ہیں۔

اس کا عناصر ہوا ہے
وَ نَفَخۡتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ ☘
قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّیۡ
کا راز اسی میں پنہاں ہے
اس کا گھر پھپھڑا ہے
اس کا دروازہ ناک ہے اس کے پانی کا مزہ کھٹا ہے

روح کی صفت دیکھتا پن ، مشاہدے میں رہنا۔
اس وجود کا نفس ۔نفس ملہمہ ہے
اس کا عمل یاد الہی میں غرق رہنا، اور اپنے میں گم ہو جانا، جہاں اپنی حقیقت کا انکشاف ہوتا ہے ۔

اس وجود کا ذکر۔ ذکر روحی ہے
اس وجود کا عالم ۔ عالم جبروت ہے یہ عالم قدرت، طاقت، حشمت، عظمت، بزرگی، جلال۔ اس مقام پر سالک سے کشف و کرامت ظاہر ہونے لگتی ہے۔

اس وجود کا فرشتہ اسرافیل ہے اس کا لباس حقیقت ہے
اس کا وجود۔ ممتنع الوجود ہے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

کلمے کی چوتھی تجلی محمد ہے
اس کا رنگ لال ہے اس کا مقام سّر یعنی راز یہ گنج مخفی کا مقام ہے
خون جس طرح سے جسم انسانی میں مقام رکھتا ہے اسی طرح سے یہ روح میں مقام رکھتا ہے۔

اس کا عناصر پانی ہیں
اللہ تعالی فرماتا ہے پانی سے ہم نے ہر زندہ چیز کو بنایا
پانی کا گھر کلیجہ ہے اس کا دروازہ آنکھ ہے اس کا مزہ کھارا ہے

اس سر کی صفت کرتا پن ہے۔

اس وجود کا نفس۔ نفس مطمئنہ ہے
اس کا عمل اپنے معشوق کا مشاہدہ کرنا ، اپنے معشوق میں گم رہنا ،اپنے معشوق میں فنا رہنا،
اس وجود کا ذکر ۔ ذکر سّری ہے

اس کاﻋﺎﻟﻢ عالم لاہوت ہے
ﻋﺎﻟﻢ ﻻﮬﻮﺕ ﺟﻮ ﺑﮯ ﻧﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺳﯽ ﮐﻮ ﻻﻣﮑﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ
یہاں اپنی خبر ہوتی ہے اور الوہیت کا دعوی ہوتا ہے۔ یہاں اپنے وجود کا آپ عارف ہوتا ہے

علامہ اقبال فرماتے ہیں
اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

WEBSITE
http://www.maroofpeer.com
http://internationalsufismacademy.blogspot.com
https://www.youtube.com/user/peermaroof
https://www.youtube.com/user/Maroofpeer
https://www.youtube.com/user/sarkarmaroofpeer
https://www.youtube.com/user/sufimuraqbah
https://www.youtube.com/user/miracleofislam92
https://www.facebook.com/maroofpeer92
https://www.facebook.com/peermaroof
https://twitter.com/MaroofPeer1
https://twitter.com/PeerMaroof
http://maroofpeer.blogspot.com
http://peermaroof.blogspot.com

Ba Faiz -e- Kud Huatul Saal-e-Kin Sultaanul Aar-e-Fin "HAZRAT KHWAJA SAYYED MOHAMMED BADSHAH" Qadri Chishti Yamni PEER QADEER {Rahematullh aalhe} -"HALKATTA SHARIF"-"KARNATAK".

Видео KALME KE RANG AUR SHASH JAHAAT KA MUKHTASAR KHULASA - BAYAAN BY SARKAR MAROOF PEER канала Sarkar Maroof Peer
Показать
Комментарии отсутствуют
Введите заголовок:

Введите адрес ссылки:

Введите адрес видео с YouTube:

Зарегистрируйтесь или войдите с
Информация о видео
31 мая 2020 г. 23:35:50
00:41:32
Яндекс.Метрика