Jinnat Se Mehfooz Rehne Ki Dua Or Tarike, Safre Taif, SEERAT UN NABI Course Lecture 40,Mufti Rasheed
Course Registration link:
https://tinyurl.com/SeeratcoursebyMuftiRasheedB2
کلاس کے چند اہم نکات:
1. حضورﷺ نے جس باغ میں پناہ لی تھی، یہ باغ عتبہ بن ربیعہ اور شیبہ بن ربیعہ کا تھا۔ یہ مکہ کے رہنےو الے بڑے سردار تھے اور حضورﷺ کے دشمنوں میں سےتھے۔ انہوں نے جب حضور ﷺ کو اس حال میں دیکھا تو ان کو حضو رﷺ پر ترس آگیا۔ انگور کا خوشہ اپنے غلام عداس کے ہاتھ بھجوایا۔ عداس نے جب پیش کیا تو آپ نے بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع کیا۔ عداس نے بسم اللہ سنی تو حیران ہوگیا کہ یہ جملہ تو یہاں کے لوگ نہیں بولتے۔ مختصر یہ کہ جب عداس کو پتا چلا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو آپ کا سر، ہاتھ پاؤں چومنے لگ گیا۔
2. عتبہ اور شیبہ آپس میں کہنے لگے :لگتا ہے تمہارے غلام کو بھی انہوں نے بگاڑدیا ہے۔
3. آپ ﷺ نے طائف کے سفر میں ایک موقع پر سورہ والطارق کی تلاوت بھی کی تھی جو عبد الرحمن بن خالد بن ابی جبل العدوانی کے والد نے اس وقت سنی جب وہ مشرک تھے۔ جب وہ بعد میں اسلام لائے تو یہ سورت ان کو پہلے سے یاد تھی۔
4. حضرت زید رضی اللہ عنہ نے اس موقع پر حضورﷺ سے اپنی پریشانی کا اظہار کیا کہ اب ہم مکہ میں واپس کیسے داخل ہوں گے؟ یہ بات تو اب پھیل گئی ہے۔ آپ ﷺ نے حضرت زید کو تسلی دی اور فرمایا:اے زید!تمہیں جو حالات نظر آرہے ہیں، ان میں اللہ تعالی کوئی نکلنے کی راہ نکال دے گا اور اللہ تعالی اپنے دین کی مدد کرنےو الا اور اپنے نبی کو غلبہ عطا کرکے رہے گا۔
5. اس میں بھی ایک اہم سبق ہے کہ حضورﷺ ایسی مشکل اور پریشان کن صورتحال میں بھی مایوس نہیں ہیں، بلکہ اللہ تعالی سے مکمل پُر امید ہیں۔
اس لیے کسی بھی پریشانی میں جب سب دروازے بند نظرآنے لگیں تو اللہ کے دربار پر نظر رکھیں۔ اللہ پر توکل رکھیں۔ اللہ سے مانگیں۔ اللہ ضرور راستہ نکالیں گے۔
ہمارے مسلمان بعض اوقات عالمی سطح پر مسلمانوں کی حالت دیکھ کر اور پاکستانی مسلمان پاکستان کی حالت دیکھ کر مایوس ہونے لگتے ہیں۔اس میں ہم سب کے لیے امید کا درس اور پیغام ہے کہ حکمت عملی بنائیں۔ منصوبہ بندی کریں۔ غلطیوں سے سیکھیں۔ آئندہ کا روڈ میپ طے کریں۔ مایوس ہونے کی قطعا ضرورت نہیں۔
6. یقیں محکم، عمل پیہم، محبّت فاتحِ عالم
جہادِ زِندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
7. رسول اللہ ﷺ کا اس موقع پر بسم اللہ پڑھنا، اس میں بھی ہمارے لیے درس ہے کہ اگر کہیں شریعت کا کوئی تقاضا ہے یا سنت پر عمل کرنے کا کوئی موقع ہے تو اس پر عمل کرتے ہوئے شرم نہیں، بلکہ فخر محسوس کرنا چاہیے۔ ہم پریشان ہوجاتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے؟ سیرت کا جو واقعہ بھی پڑھیں آپ کو اندازہ ہوگا کہ اگر حضورﷺ اس بات کی پروا کرتے کہ لوگ کیا کہیں گے تو آپ تو کبھی بھی اپنے مشن کو آگے نہ بڑھا پاتے۔
8. کسی غیر مسلم کے سامنے کوئی ایسا اسلامی عمل کرنا جس سے اس کے دل میں اسلام کے بارے میں تجسس اور جستجو پیدا ہو اور وہ سوال کرے، یہ عمل بھی سنت ہے۔ اس سے اس غیر مسلم کو اسلام کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔
9. کوئی بھی اہم کام شروع کریں تو اس سے پہلے بسم اللہ پڑھنا سنت ہے۔ احادیث میں اس کی بہت ترغیب آئی ہے۔
10. اس موقع پر سبق میں بہت سی وہ مسنون دعائیں ذکر کی گئی ہیں جو بسم اللہ سے شروع ہوتی ہیں۔ مثلا کھانے کی دعا، گھر میں داخل ہونے کی دعا، گھر سے نکلنے کی دعا، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا، بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا وغیرہ۔تفصیل سبق میں سن لیجیے!
11. دعاؤں کے ساتھ ان کے فائدے بھی بتائے گئے ہیں کہ کس دعا کا حدیث میں کیا فائدہ بتایاگیا ہے۔ وہ ایسے حیرت انگیز فائدے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جائے کہ اس جملے میں اللہ تعالی نے کتنی تاثیر اور کتنی طاقت رکھی ہے۔ سبق میں اس کی تفصیل ضرور سنیے!
12. اس لیے آج کے سبق میں اس بات کا عزم کیجیے کہ ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھیں گے۔ ان شاء اللہ
#seerat
#seeratunnabi
#seerat_un_nabi
#seeratinurdu
#seeraturrasool
#muftirasheedkhursheed
#muftirasheedofficial
#muftirasheedahmedkhursheed
__
Follow us on Social Media:
Instagram: https://www.instagram.com/
muftirasheedahmedofficial
Youtube: www.youtube.com/muftirasheedofficial
Facebook Page: https://www.facebook.com/muftirasheedofficial
Tiktok: https://www.tiktok.com/@muftirasheedofficial
Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VaCoftE29759NEVlDk2v
Pashto Youtube Channel: https://www.youtube.com/@muftirasheedpashtospeeches
Pashto Facebook Page: https://www.facebook.com/muftirasheedpashtospeeches
__
For any querry:
Email: muftirasheedofficial@gmail.com
Видео Jinnat Se Mehfooz Rehne Ki Dua Or Tarike, Safre Taif, SEERAT UN NABI Course Lecture 40,Mufti Rasheed канала Mufti Rasheed Official

Комментарии отсутствуют
Информация о видео
27 апреля 2025 г. 21:00:06
01:01:42
Другие видео канала