Younasabad Anti encroachment drive by KPT
یونس آباد تجاوزات آپریشن کیخلاف موصول درخواستیں جرمانے کے ساتھ مسترد، لینڈ پر موجود کے پی ٹی کی ملکیت تسلیم کر لی ہے۔عوام الناس ہوشیار ہو جائیں، کسی قسم کی غیر قانونی اراضی کی خرید و فروخت کا حصہ نہ بنیںسندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے کے پی ٹی کی جانب سے کئے گئے تجاوزات کیخلاف آپریشن سے متعلق یونس آباد کے رہائشیوں کی موصول درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ مسترد کر دیا ہے اور جنرل پاور آف اٹارنی کو ملکیتی ثبوت کو طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ طے شدہ اصول ہے کہ جنرل پاور آف اٹارنی ملکیت کی منتقلی کی دستاویز نہیں ہوتی ہے۔ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے ہوشیار ہو جائیں لینڈ مافیا سے جو غیر قانونی اراضی پر ہاؤزنگ اسکیم بنا کر گھر یا پلاٹ فروخت کرتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ دستاویز کے مطابق الاٹ کی گئ اراضی جو سندھ حکومت نے کالونائیزیشن گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ہی کیوں نہ کی ہوں کو بھی کم قیمت پر نہیں خریدا جا سکتا ہے۔ سندھ اربن اسٹیٹ لینڈ آرڈینینس کے تحت مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت حاصل کی گئ زمین کی الاٹمنٹس منسوخ کی جاتی ہیں جسکے مطابق سندھ اربن اسٹیٹ لینڈ آرڈینینس 2001، جس کا اطلاق 1985 سے کیا گیا ہے، کے تحت الاٹمنٹ حاصل کرنے والوں پر واجب ہے کہ وہ قیمت کا فرق ادا کریں اور ازسرنو ریگولرائز کرائیں جس کی سہولت ایکٹ کے تحت فراہم کی گئ ہے۔ حال ہی میں کئے گئے ایسے ہی ایک کیس میں درخواست گزار بھی اسی بنیاد پر ریگولرائزیشن سے متعلق شواہد جمع نہ کروا سکے۔ پراپرٹی کے ٹائٹل کی غیر موجودگی میں درخواست گزار کے موقف کی کوئ قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے۔ اسی لئے ایسے ہی ایک کیس میں درخواست گزار کو 20 روز میں جرمانے کی رقم ہائیکورٹ کلینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا حکم کورٹ نے جاری کیا ہے۔ عدالت نے تجاوزات کیخلاف درخواستیں جرمانے کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو کہا کہ وہ پندرہ پندرہ ہزار روپے کا جرمانہ جمع کرائیں۔وزیر اعظم ٹاسک فورس ایجنڈا نکات کے مطابق کمشنر کراچی کی سربراہی اور پاکستان رینجرز سندھ، سندھ پولیس، سندھ اینٹی انکروچمنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی شمولیت سے کے پی ٹی اپنی اراضی غیر قانونی قبضے سے واگزار کروا رہی ہے اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مکمل طور پر کے پی ٹی کی اراضی واگزار نہ ہو جائے۔ اسی لئے عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی اراضی کی خرید و فروخت کا حصہ نہ بنیں۔ شکریہ!
Видео Younasabad Anti encroachment drive by KPT канала Karachi Port Trust - official
Видео Younasabad Anti encroachment drive by KPT канала Karachi Port Trust - official
Комментарии отсутствуют
Информация о видео
27 марта 2025 г. 2:45:45
00:00:09
Другие видео канала




















