Загрузка...

SSWMB | EID-UL-AZHA | CLEANLINESS ACTIVITY | MEETING | CIVIVI AGENCIES | TMC | 2026 | 1128

Dated:17-05-26
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے جامع حکمتِ عملی مرتب کرلی تمام سوک ایجنسیز، بلدیاتی ادارے اور آپریشن میں حصہ لینے والی کمپنیز کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی ہدایت،

کراچی( )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن احسن رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عیدالاضحی صفائی آپریشن اور آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لئے تمام سوک ایجنسیز، بلدیاتی ادارے اور آپریشن میں حصہ لینے والی کمپنیز کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں تمام سوک ایجنسیز اوربلدیاتی اداروں کے میونسپل کمشنرز کے افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں انتظامات، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد عیدالاضحی آپریشن میں شامل تمام اداروں، کمپنیز اور بلدیاتی اداروں کے درمیان مؤ ثر رابطہ، مشترکہ حکمت عملی اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن نے بتایاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام اضلاع میں انفارمیشن ڈیسک، شکایتی کیمپ اور کلیکشن پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، جبکہ شہریوں کی رہنمائی اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہر کیمپ میں دو شفٹوں میں عملہ تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لئے شہریوں کو بائیوڈیگریڈایبل بیگز تقسیم کئے جائیں گے تاکہ وہ آلائشیں بیگز میں رکھ کر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے عملے کے حوالے کریں۔ ان اقدامات کا مقصد شہر کو آلودگی، بدبو اور ماحولیاتی مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔جبکہ آلائشیں مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس پرٹرینچز تیار کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مشینری، گاڑیاں، چونے اور دیگر ضروری سامان کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ آلائشوں اور کچرے سے بھرے ٹرک کو ترپال سے مکمل ڈھانپ کر لینڈ فل سائٹس منتقل کیا جائے تاکہ تعفن اور آلودگی سے بچا جا سکے۔تمام آپریشن میں تمام سوک ایجنسیز کا آن بورڈ ہونا لازمی ہے۔ تمام بلدیاتی اداروں، بالخصوص ٹاؤن اوریوسی چیئرمین اور دیگر سوک ایجنسیز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

Видео SSWMB | EID-UL-AZHA | CLEANLINESS ACTIVITY | MEETING | CIVIVI AGENCIES | TMC | 2026 | 1128 канала SSWMB - [Official]
Яндекс.Метрика
Все заметки Новая заметка Страницу в заметки
Страницу в закладки Мои закладки
На информационно-развлекательном портале SALDA.WS применяются cookie-файлы. Нажимая кнопку Принять, вы подтверждаете свое согласие на их использование.
О CookiesНапомнить позжеПринять